ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نریندرمودی نے اپنے حلقہ سے بی جے پی کی رکنیت مہم شروع کی،لال بہادرشاستری کے مجسمے کی نقاب کشائی

نریندرمودی نے اپنے حلقہ سے بی جے پی کی رکنیت مہم شروع کی،لال بہادرشاستری کے مجسمے کی نقاب کشائی

Sat, 06 Jul 2019 23:24:08    S.O. News Service

وارانسی6جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے یہاں اپنے لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی کی رکنیت مہم ہفتہ کو شروع کی اور کہا کہ یہ مہم تمام طبقہ کے لوگوں کو بھگوا پارٹی سے جوڑے گی۔وزیر اعظم نے اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی بجٹ 2019-20 کے بارے میں بات کی اور آئندہ برسوں میں بھارت کی ترقی راہ کو لے کر اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاہے کہ میں کاشی کی زمین سے بی جے پی کے ہر سرشار کارکن کو سلام کرتا ہوں۔ مجھے آج کاشی سے بی جے پی کی رکنیت مہم کو شروع کرنے کا موقع ملاہے۔پارٹی کی رکنیت مہم ہفتہ کو ایسے دن شروع کی گئی ہے، جب پارٹی بانی شیاما پرساد مکھرجی کا 118 ویں یوم پیدائش ہے۔مودی نے مرکزی بجٹ کی دفعات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ نیابھارت آگے بڑھنے کی دہلیزپرہے۔انہوں نے کہاہے کہ 5000 ارب ڈالر کی معیشت کے بارے میں جاننا سب کے لیے بہت ضروری ہے، کیونکہ کچھ لوگ ہم ہندوستانیوں کی صلاحیت پرشک کر رہے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ بھارت کے لیے یہ ہدف حاصل کرنا بہت مشکل ہے۔وزیر اعظم نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاہے کہ وہ لوگ بنیادی طور پرمایوس ہیں۔اس سے پہلے مودی نے ایک روزہ دورے پر یہاں پہنچنے کے فوراََبعد ہوائی اڈے پر سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔وزیر اعظم کے ساتھ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، بی جے پی کے ایگزیکٹو چیئرمین جے پی نڈڈا اور بی جے پی ریاست یونٹ کے سربراہ مہندر ناتھ پانڈے بھی تھے۔اس موقع پر شاستری کے بیٹے انل شاستری اورسنیل شاستری اورسابق وزیر اعظم کے رشتہ دار اور اتر پردیش کے وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ بھی موجودتھے۔ مودی کا اپریل مئی میں پارلیمانی انتخابات جیتنے کے بعداپنے حلقہ میں یہ دوسرا دورہ تھا۔مودی نے 4.79 لاکھ ووٹوں کے فرق سے مسلسل دوسری بار لوک سبھا سیٹ فتح تھی جس کے بعد وہ ووٹروں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے 27 مئی کو وارانسی پہنچے تھے۔انہوں نے جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کوان کے 118 ویں یوم پیدائش پر خراج تحسین دیتے ہوئے کہا کہ قومی اتحاد میں ان کی شراکت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مودی نے مکھرجی کو عظیم مفکرقراردیا۔


Share: